ملتان، جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز، ٹھیکیداروں، کارندوں کی لو ٹ مار

  ملتان، جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز، ٹھیکیداروں، کارندوں کی لو ٹ مار

  

 ملتان ( خصو صی رپورٹر)  کچہری کی وکلا پارکنگ،شہر کے پلا زوں میں غیر قا نو نی پا ر کنگ اور ٹو کن کی مد میں لو ٹ مار بڑھ گئی  بے ہنگم پارکنگ ٹریفک مسائل میں اضافہ ہونے لگا۔ پارکنگ ٹھیکیدار کے کارندوں نے وکلا کی گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے لیے روڈ پر کئی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 کئی قطاریں لگا دیں ہیں جس کی وجہ سے شہری مصروف اوقات میں کچہری چوک پر ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں.یہاں تک کے وکلا روڈ کے بیچ و بیچ گاڑی کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں اور پیچھے لگی لمبی قطاروں کا بھی خیال نہیں کیا جاتا جو بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب شہر کو ملانے والی یہ اہم شاہراہ چوک کچہری سے لیکر 7 نمبر چونگی تک، خواتین یونیورسٹی سے لیکر گھنٹہ گھر، چوک کچہری سے کلمہ چوک اور پولیس لائن تک ٹریفک کا رجھان بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس طرف سے گزرنے والے شہری ذہنی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں۔ شہریوں اکرم جاوید اور دلشاد احمد نے مزید کہا ہے کہ کچہری چوک ملتان کے باسیوں کے لیے بہت مشکل گزر گاہ بن گیا ہے۔ وہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کچہری چوک سے پارکنگ اسٹینڈ منتقل کیا جائے تاکہ شہری اس مشکل صورتحال سے باہر آسکیں اور ضلعی انتظامیہ نجات دہندہ ثابت ہو۔ اس اہم شہراہ سے کاروباری مراکز جڑے ہیں لیکن حکام نے اس معاملے کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا اور اسی وجہ سے شہری پریشان ہیں وہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد پارکنگ مسئلے کو حل کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر بھر کے فلائی اوورز کے نیچے قائم کیے گئے پارکنگ اسٹینڈز کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -