مردان میں 11جنوری سے پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل 

مردان میں 11جنوری سے پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل 

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے کہاہے کہ 11 جنوری 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے تمام تیاریاں مکمل لی گئی ہیں 5سال تک عمر کے تین لاکھ84ہزار ایک سو سے زائد بچوں کو پولیو قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے شہر میں ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پاپندی ہوگی وہ اپنے دفتر میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اے ڈی سیز نیک محمد خان،مجیب الرحمان کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول اور ڈاکٹر ذیشان بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم کے لئے 1464 ٹیموں سمیت 716 سپر وائیزری ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے سیکیورٹی کیلئے 2238 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں پولیو ٹیمیں مہم کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدراد کرتے ہوئے گھر گھر جا کر 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور چھ ماہ سے لیکر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو”وٹامن اے“کے کیپسول دیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے اپنا قومی فریضہ احسن طریقے سے نبھائیں انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں علمائے کرام،میڈیا و بلدیاتی نمائندوں، پٹواریوں،علاقہ کے معززین کی خدمات حاصل کی جائیگی تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ سکے اور انکاری والدین کی تعداد کو کم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں سیکیورٹی  کے مکمل انتظامات کئیے جاچکے ہیں اور ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائیگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔جبکہ محکمہ بلدیات اور ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اور  مذید کہا کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈی سی مردان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

مزید :

صفحہ اول -