امریکی کانگریس پردھاوے میں زخمی ہونیوالا پولیس افسر چل بسا

امریکی کانگریس پردھاوے میں زخمی ہونیوالا پولیس افسر چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس پر بدھ کو مشتعل افراد کے ہلے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاپیٹول پولیس نے بتایاکہ یہ اہلکار مظاہرین کو کانگریس کی عمارت میں داخلے سے روکنے کے دوران زخمی ہوا تھا۔ واشنگٹن پولیس کے مطابق اس ہلاکت کی قتل کے طور پر تفتیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سینکڑوں مظاہرین نے امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران مظاہرین محافظوں کو پرے دھکیلتے ہوئے اور عمارت کی کھڑکیاں توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے تھے اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ بعد میں تاہم پولیس نے عمارت مظاہرین سے خالی کرا لی تھی۔
افسر چل بسا

مزید :

صفحہ اول -