پاکستان میں کورونا کے وارجاری،24 گھنٹوں میں مزید40 اموات،2007 نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وارجاری،24 گھنٹوں میں مزید40 اموات،2007 نئے کیس رپورٹ
پاکستان میں کورونا کے وارجاری،24 گھنٹوں میں مزید40 اموات،2007 نئے کیس رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وارجاری ہیں،24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق جبکہ 2007 مثبت کیس رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں ابتک 10 ہزار568 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار898 کوروناٹیسٹ کئے گئے ،ملک بھرمیں ابتک 70 لاکھ43 ہزار604 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد4 لاکھ 99 ہزار517 ہو گئی،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد4 لاکھ 55ہزار445 ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد33 ہزار474 ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ2 لاکھ 24 ہزار4 متاثر ہو چکے ہیں،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار111 رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا کے 60 ہزار751 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کے 38 ہزار970 کیسز رپورٹ ہوئے، آزادکشمیر میں کورونا سے 8 ہزار451 کیسز سامنے آئے۔