سانحہ مچھ، حکومت اور شہدا کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات

سانحہ مچھ، حکومت اور شہدا کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات
سانحہ مچھ، حکومت اور شہدا کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہزارہ برادری اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق معاہدے میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سانحہ مچھ کی تحقیقات کیلئے وزیرداخلہ بلوچستان کی سربراہی میں خصوصی کمیشن بنایا جائے گا، جس میں اسمبلی کے دو ممبران اور ڈی آئی جی رینک کا افسر اور شہدا کے لواحقین کے دو افراد شامل ہوں گے۔
معاہدے کے تحت جے آئی ٹی نے ذمہ دار افسران کو ملوث پایا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جائے گا۔
حکومت اورلواحقین کے درمیان خصوصی کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کرلیے، جن کے مطابق خصوصی کمیشن سانحہ مچھ کی تحقیقات کی نگرانی کرےگا، کمیشن22 سال میں ہزارہ برادری پرحملوں کی تحقیقات کرےگا، خصوصی کمیشن ہزارہ کمیونٹی کےلاپتہ افرادکی تحقیقات بھی کرے گا۔
ٹی او آرز کے مطابق بلوچستان حکومت اور حساس ادارے سیکیورٹی کی صورت حال کا ازسرنو جائزہ لیں گے اور نیا سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، ڈی جی نادرا و پاسپورٹ ہزارہ برادری کے آئی ڈی پاسپورٹ کے مسائل حل کریں گے جبکہ شہدا کے لواحقین کو حکومت بلوچستان روزگار کے مواقع فراہم کرےگی۔