سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا، آئندہ ہفتے اسلام آباد میں چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار طارق شامل ہیں،بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔

بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل ہوگا، بینچ چھ میں جسٹس منظور ملک،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت پیر کو ہوگی،شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کیخلاف اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -