سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہہ کر عوام کے دل جیت لئے, فردوس عاشق اعوان

سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہہ کر عوام کے دل جیت لئے, ...
سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہہ کر عوام کے دل جیت لئے, فردوس عاشق اعوان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، شہدا کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جے آئی ٹی اور کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کی روشنی میں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -