کراچی :سائٹ ایریامیں آتشزدگی سے فیکٹری جل کر راکھ ہو گئی،2 مزدور وں کوریسکیوکرلیا،ایک زخمی 

کراچی :سائٹ ایریامیں آتشزدگی سے فیکٹری جل کر راکھ ہو گئی،2 مزدور وں ...
کراچی :سائٹ ایریامیں آتشزدگی سے فیکٹری جل کر راکھ ہو گئی،2 مزدور وں کوریسکیوکرلیا،ایک زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے سائٹ ایریامیں آتشزدگی سے فیکٹری مکمل جل کرراکھ ہو گئی ، فیکٹری پر چھت پر پھنسے 2 مزدوروں کو ریسکیو کرلیاگیاجبکہ جھلسنے والے ایک شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریامیں فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ سائٹ ایریا فیکٹری کی 3منزلہ عمارت میں لگی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
فائر بریگیڈ حکام نے کہاکہ فیکٹری کیمیکل کی ہے ،کیمیکل میں آتشزدگی کی وجہ سے فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامہ حالت نافذکردی،ایم ڈی واٹر بورڈ کاکہناہے کہ ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرا لیاگیا،پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز آتشزدگی کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں ۔
رینجرز کے جوان بھی جائے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،فیکٹریوں کی چھت پرپھنسے دو مزدوروں کو ریسکیو کرلیاگیا،اطراف کی فیکٹریوں سے 7 سے 8 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا،فیکٹری ایریا کے قریب واقع پٹرول پمپ کو بند کردیاگیا۔