سارہ چوہدری کو کوروناہو گیا ؟ 

سارہ چوہدری کو کوروناہو گیا ؟ 
سارہ چوہدری کو کوروناہو گیا ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دعاو¿ں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔
دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا سٹوری میں کہا کہ ’میرے شوہر کو کورونا وائرس کی چند علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’الحمداللّہ اب میرے شوہر کی طبیعت کافی بہتر ہے اور ایک یا دو دن بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے صارفین سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں کیونکہ مجھے بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر ان کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

مزید :

تفریح -