سانحہ مچھ، ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان

سانحہ مچھ، ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان
سانحہ مچھ، ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان نے مچھ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر20لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  پولیس کے مطابق تحصیل مچھ ڈسٹرکٹ بولان کے علاقے گشتری میں3 جنوری کو کان کنوں پر نامعلوم دہشتگرد وں نے حملے میں 10بے گناہ کانکن جان بحق ہو گئے تھے جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نصیرآباد میں درج کرلیاگیاہے واقعہ میں ملوث ملزمان کےگرفتاری کیلئے مدد کرنے والوں کیلئے حکومت بلوچستان نے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے مدد کرنے والے کانام صیغہ راز میں رکھاجائیگا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -