پڑھے لکھے اور قابل غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے شاندار فیصلہ کرلیا

پڑھے لکھے اور قابل غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے شاندار فیصلہ ...
پڑھے لکھے اور قابل غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے شاندار فیصلہ کرلیا

  

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’غیرملکی، سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز ہوں گے ،  غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پابندی تھی لیکن اس حوالے سےاب فیصلہ کیا گیا ہے کہ عائد قانونی پابندی ختم کردی جائے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 1426ھ میں جاری شدہ وزارت انصاف کے فیصلے کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔ مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزارت انصاف نے 1426ھ میں یہ پابندی لگائی تھی کہ غیرملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز نہیں۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی دوسری شق میں کہا گیا تھا کہ ’اگر کمپنی سعودی قومیت کی حامل ہوگی تو غیرملکی اسے چلانے کا مجاز نہیں ہوگا، سعودی کمپنی کا مالک غیرملکی کو کمپنی چلانے کے اختیارات نہیں دے سکتا، وزارت انصاف کی جانب سے اب اس قرارداد کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔

سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ وزارت انصاف کو وزیر تجارت کی جانب سے جو قومی مرکز برائے مسابقت کونسل کے چیئرمین بھی ہیں پیغام موصول ہوا ہے کہ غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے پابندی تھی۔تمام حالات کو مدنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے عائد قانونی پابندی ختم کردی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -