حکومت سب کام چھوڑ کر یہ کام کرے، حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین بھی بول پڑے

حکومت سب کام چھوڑ کر یہ کام کرے، حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین بھی بول پڑے
حکومت سب کام چھوڑ کر یہ کام کرے، حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت سب کام چھوڑ کر غربت کیخلاف ایک سالہ منصوبہ بنائے،سیاستدان سیاست بھول کر عوام کی تکلیف دور کرنے کیلئے اکٹھے ہوں،بے روزگار اور تنخواہ دار طبقے کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل میں حصہ لیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں من مانی اضافہ بھی کرپشن ہے ، کاروباری طبقہ بیٹھے بٹھائے ایک آئٹم کی قیمت سو سے بڑھا کر دو سو کر دیتا ہے۔تمام سیاستدانوں کو اگلے الیکشن میں سخت مزاحمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ملک ایسی آفت میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا مشکل ہوگا ۔