پی ٹی آئی رہنما حامد خان کی سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کی مخالفت

پی ٹی آئی رہنما حامد خان کی سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کی ...
پی ٹی آئی رہنما حامد خان کی سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کی مخالفت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہاہے کہ آئین کی شقوں کے تحت اوپن بیلٹنگ نہیں ہو سکتی،ملک کی کوئی بھی عدالت اوپن بیلٹنگ کا حکم نہیں دی سکتی، حامد خان نے کہاکہ آئین کی شقیں خفیہ رائے شماری پر بہت واضح ہیں، سینیٹ کے انتخابات تناسب کے ساتھ ہوتے ہیں ،یہ ممکن نہیں کہ خفیہ رائے شماری کے بغیر کروائے جا سکیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -