آمدن دگنی نہ کی توریلوے کاحال پاکستان سٹیل جیساہوگا،اعظم سواتی 

آمدن دگنی نہ کی توریلوے کاحال پاکستان سٹیل جیساہوگا،اعظم سواتی 
آمدن دگنی نہ کی توریلوے کاحال پاکستان سٹیل جیساہوگا،اعظم سواتی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاہے کہ ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنائیں گے،چندماہ میں فریٹ کودوگناکریں گے،آمدن دگنی نہ کی توریلوے کاحال پاکستان سٹیل جیساہوگا۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچی آبادیوں میں مزدوربرے حالات میں زندگی بسرکررہے ہیں،ریلوے کی اراضی پرقبضہ ہورہاہے،ریلوے کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میراکوئی کاروبارنہیں، امریکامیں تیل کاکاروبارہے،وہاں سے پیسہ پاکستان لارہاہوں،خودکواحتساب کیلئے پیش کرتاہوں۔

اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں،بجلی چوری روکنے کیلئے میٹرزلگارہاہوں،ایک ریلوے ملازم کواس کی نااہلی پرمعطل کیا،کسی ریلوے ملازم کوبحال نہیں کیا،ہزارہ کالونی غیرقانونی ہے،ریلوے کی زمین پربہترین عمارتیں تیارہوسکتی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -