بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف،حکومت معاملہ انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جائے ،سینیٹر رحمان ملک

بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف،حکومت معاملہ انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس ...
بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف،حکومت معاملہ انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جائے ،سینیٹر رحمان ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھارت سب سے آگے ہے ،حکومت بھارت کو انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جائے ،ثابت کروں گا کہ مودی نے پاکستان توڑنے کی کوشش کی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کاکہناتھا کہ دو سال سے کہہ رہا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی ہونے والی ہے، مودی سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،مودی بھارتی فلمیں بہت دیکھتاہے اس لیے سرجیکل سٹرائیک کا شوق ہے ،انہوںنے کہاکہ رحمان ملک نے کہاکہ موددی آر ایس ایس کے ذریعے خطے میں ہندو ازم پھیلانا چاہتا ہے ،عمران خان بھی ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی انا چھوڑ دیں ،ان کاکہناتھا کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے معاملات نہیں چل رہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -