ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کا سیلز مین پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے ڈیفنس میں سیلزمین پر تھپڑ برسا دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سیلزمین پر تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان مجاہد سیلزمین پر تھپڑ برسارہے ہیں اور ان کے ہمراہ دو پولیس کے گن مین بھی موجود ہیں۔
رسی جل گئی لیکن بل نا گئے۔
— Ali Bari ???????? (@SignIn_313) January 9, 2021
یہ واقعہ چار جنوری کراچی ڈیفینس خیابان سحر فیز 7 کا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایم کیو ایم کا رھنما سلمان مجاہد سپر مارکیٹ کے غریب سیلزمین کو تھپڑیں مار رہا ہے صرف اس وجہ سے کہ دودھ کے کارٹن گاڑی میں رکھنے میں دیر ہوگئی۔@MuradAliShahPPP@SaeedGhani1 pic.twitter.com/KGWBafxiRr
سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 4 جنوری کو ڈیفنس فیز 7 سحر کمرشل میں پیش آیا، سلمان مجاہد سیلزمین کے پاس گئے اور دودھ کے دو کاٹن رکھنے کا کہا، سیلزمین زاکر نے کہا سر دو منٹ رکیں میں رکھواتا ہوں، لیکن سلمان مجاہد نے کہا دو منٹ کس کے پاس ہیں۔
سیلزمین جیسے ہی سٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دیے، ون فائیو کو بھی سلمان مجاہد نے فون کیا اور لڑکے کو منیجر سمیت تھانے لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹور مالکان کی جانب سے سلمان مجاہد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔