پاکستان میں ایک بار پھر فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ لیکن کس کام کیلئے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے فوج بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر ضمنی انتخابات شیڈول ہیں جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا بلکہ اندر پولیس ہی تعینات ہوگی، فوج باہر سکیورٹی سنبھالے گی۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور جلد اس بارے میں حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔