انڈونیشیاء میں لاپتہ ہو نے والے طیارے میں کتنے مسافر سوار ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

انڈونیشیاء میں لاپتہ ہو نے والے طیارے میں کتنے مسافر سوار ہیں؟ تفصیلات سامنے ...
انڈونیشیاء میں لاپتہ ہو نے والے طیارے میں کتنے مسافر سوار ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈونیشیاءکی ” سری ویجایا ایئر لائن “ کا طیارہ ” ایس جے 182 “ بوئنگ 737 لاپتا ہو گیاہے جس میں 59 مسافر سوار تھے ۔

تفصیلات کے مطابق طیارے نے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر جکارتہ ایئر پورٹ سے پونتیانک جانے کیلئے پرواز بھری لیکن طیارہ اپنی منزل پر جاتے ہوئے راستے میں ہی غائب ہو گیا ۔ طیارے کا رابطہ 2 بج کر 40 منٹ پر منقطع ہوا ، پرواز 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی ۔

۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔بتایا گیاہے کہ سری ویجایا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا اور اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی ، طیارے کا رجسٹریشن نمبر PK-CLC (MSN 27323) ہے ۔

انڈونیشیاءکی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن کی ترجمان ادیتا اراوتی نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ،ان کا کہناہے کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔ڈوچے نیوز کے مطابق طیارے میں 59 مسافر سوار تھے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -