برطانیہ کی شہزادی ہونے کے باوجود شہزادہ ہیری کی بیوی کو برطانوی شہریت نہ مل سکی

برطانیہ کی شہزادی ہونے کے باوجود شہزادہ ہیری کی بیوی کو برطانوی شہریت نہ مل ...
برطانیہ کی شہزادی ہونے کے باوجود شہزادہ ہیری کی بیوی کو برطانوی شہریت نہ مل سکی
سورس: Instagram/@meghanmarkle_official

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کا چانس کھو دیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی قانون کے تحت برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ملک میں مسلسل 3سال تک سکونت اختیار کرنا لازمی ہے، اس کے بغیر شہریت کی درخواست بھی نہیں دی جا سکتی۔ میگھن مارکل اپنی تین سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی سسرالی شاہی خاندان کے ساتھ لڑ جھگڑ کر اپنے شوہر نامدار کے ہمراہ امریکہ جا کر مقیم ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءمیں شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے بعد میگھن مارکل کا مکمل ارادہ تھا کہ وہ برطانوی شہریت حاصل کریں گی۔تاہم انہیں شہریت کی درخواست دینے کے لیے تین سال تک مستقل برطانیہ میں رہنا تھا مگر میگھن اور شہزادہ ہیری نے جنوری 2020ءمیں اپنے شاہی القابات تج دیئے اور برطانیہ چھوڑ کر امریکہ جا بسے۔ اب انہیں شہریت کی درخواست دینے کے لیے ایک بار پھر واپس آ کر برطانیہ میں وقت گزارنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ میگھن مارکل اپنی شادی سے چند ماہ قبل 21نومبر 2017ءکو لندن پہنچیں اور انہیں شہریت کی درخواست دینے کے لیے گزشتہ سال 21نومبر تک وہیں رکنا چاہیے تھا۔

مزید :

برطانیہ -