اظہرعلی اینکر بن گئے،کیوی کپتان کا انٹرویو لے لیا

اظہرعلی اینکر بن گئے،کیوی کپتان کا انٹرویو لے لیا
اظہرعلی اینکر بن گئے،کیوی کپتان کا انٹرویو لے لیا

  

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انٹرویو لیا ہے،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ انٹرویو آفیشل یوٹیوب چینل پر شئیر کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیم سن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔

انٹرویو کے دوران اظہر علی نے کیوی کپتان سے کہا کہ آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی،کین ولیم سن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بہت محنت کی، یہ مشکل سیریز تھی ،باولرز اور بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی۔نیوزی لینڈ میں ایشیائی بیٹسمینوں کے لیے بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، شروع میں آپ کے بولرز نے رنز نہیں کرنے دئیے۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے ہر گینڈ کو میرٹ پر کھیلوں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلی۔انٹرویو کے دوران اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کارکردگی شاندار ہی، جیمیسن اور ہنری نے عمدہ بولنگ کی، اچھی کارکردگی کی بدولت آ پ کی ٹیم نمبر ون بن گئی ہے۔کیوی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کے لیے بڑی محنت کررہے ہیں، جیمیسن بڑا اسپیشل کرکٹر ہے اس کی موجودگی سےٹیم کو فائدہ ہوا۔

مزید :

کھیل -