وہ علاقہ جہاں مرد کو شادی کرنے کے لیے واقعی اپنی جان کی بازی لگانا پڑتی ہے

وہ علاقہ جہاں مرد کو شادی کرنے کے لیے واقعی اپنی جان کی بازی لگانا پڑتی ہے
وہ علاقہ جہاں مرد کو شادی کرنے کے لیے واقعی اپنی جان کی بازی لگانا پڑتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک) مادہ کے ساتھ تعلق کے لیے نر جانوروں میں مقابلہ بے شمار اقسام کے جانوروں میں دیکھا جاتا ہے۔ انسانوں میں بھی یہ مسابقت مختلف انداز میں پائی جاتی ہے تاہم مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں ایک قبیلہ ایسا ہے جس کے مرد بیوی کے لیے ایک دوسرے کو لاٹھیوں سے لہولہان کر دیتے ہیں اور بسااوقات توکسی ایک کی موت بھی ہو جاتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس قبیلے کا نام ’سوری‘ (Suri)ہے جس میں صدیوں سے روایت چلی آ رہی ہے کہ قبیلے کے مرد کسی عورت کے ساتھ شادی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ لاٹھیوں سے لڑائی کرتے ہیں اور جو فاتح قرار پاتا ہے دلہن اس کی ہو جاتی ہے۔اس رسم کو ’ڈونگا‘ (Donga)کہا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پرتشدد روایت کو پورا گاﺅں ایک جگہ مجتمع ہو کر دیکھتا ہے جس میں مرد ایک دوسرے پر غلبہ پانے کے لیے سفاکانہ طریقے سے دوسرے پر لاٹھیاں برساتے ہیں جس سے وہ لہو لہان ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس روایت کے دوران مردوں کی موت ہونے کے کئی واقعات بھی رونماہو چکے ہیں۔ اس روایت میں جو مرد فاتح قرار پاتا ہے نہ صرف یہ کہ دلہن اس کی ہوجاتی ہے بلکہ اسے قبیلے میں انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے بھی دیکھا جانے لگتا ہے اور وہ آئندہ زندگی پورے تفاخر کے ساتھ گزارتا ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت نے 1994ءمیں اس بے رحمانہ روایت پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن سوری قبیلے کے لوگ آج بھی چوری چھپے یہ رسم نبھاتے آ رہے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -