آدمی نے لڑکی کے فون سے چرائی گئی قابل اعتراض ویڈیوز اُس کے ہی گھر والوں کو بھیج دیں اور پھر اس کی جان لے لی، جرم کی انتہائی شرمناک واردات

آدمی نے لڑکی کے فون سے چرائی گئی قابل اعتراض ویڈیوز اُس کے ہی گھر والوں کو ...
آدمی نے لڑکی کے فون سے چرائی گئی قابل اعتراض ویڈیوز اُس کے ہی گھر والوں کو بھیج دیں اور پھر اس کی جان لے لی، جرم کی انتہائی شرمناک واردات
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی نے بے وفائی کرنے پر اپنی منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر پورٹ سمتھ کے رہائشی 49سالہ مارک برینڈ فورڈ نے گھر میں ہی اپنی 32سالہ منگیتر کیلی ڈننگ کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔ مارک نے اس واردات سے پہلے ہی اس کی تیاری شروع کر رکھی تھی۔ اس نے ڈننگ کا ایک فون چوری کر کے اس میں موجود ڈننگ کی فحش ویڈیوز اور تصاویر اس کی فیملی اور کولیگز کو بھیجنی شروع کر رکھی تھی۔
اس کے علاوہ وہ کیلی کو اکثر دھمکی آمیز میسجز بھی کرتا رہتا تھا۔ ان حرکتوں سے اس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ کیلی کا کوئی دشمن ہے جو اسے قتل کرنا چاہتا ہے تاکہ جب وہ اسے قتل کرے تو لوگ اس کے اسی نامعلوم دشمن پر شک کریں اور وہ پکڑا نہ جائے۔ تاہم کیلی کو قتل کرنے کے بعد پولیس نے اس کے روئیے کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے بتایا کہ کیلی ایک ڈین نامی آدمی کے ساتھ معاشقہ چلا رہی تھی۔ ایک بار کیلی نے مارک کو غلطی سے ڈین کا نام لے کر پکار لیا جس سے اسے معاشقے کا پتا چلا گیا۔ تب سے اس نے کیلی کو قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -