شادی شدہ آدمی کا انٹرنیٹ پر لڑکی سے معاشقہ، ملاقات کی تو مرد بلیک میلر نکلا، بڑی مشکل میں پھنس گیا

شادی شدہ آدمی کا انٹرنیٹ پر لڑکی سے معاشقہ، ملاقات کی تو مرد بلیک میلر نکلا، ...
شادی شدہ آدمی کا انٹرنیٹ پر لڑکی سے معاشقہ، ملاقات کی تو مرد بلیک میلر نکلا، بڑی مشکل میں پھنس گیا

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک شادی شدہ نوجوان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک لڑکی کے ساتھ معاشقہ چلا لیا اور جب اس کے ساتھ ملاقات کے لیے پہنچا تو سامنے کون بیٹھا تھا؟ دیکھ کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جرمنی کے شہر اسین کے رہائشی اس 28سالہ نوجوان کی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت لڑکی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وہ لڑکی اسین سے 14کلومیٹر دور ایک شہر میں رہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے دونوں میں بات ہوتی رہی اور پھر لڑکی نے اسے اپنے شہر ملاقات کے لیے بلا لیا۔ جب یہ شخص ایک خوبصورت لڑکی کا خیال لیے ہوٹل میں پہنچا تو سامنے ایک لمبا تڑنگا داڑھی والا مرد بیٹھا تھا جو بلیک میلر نکلا۔ اس نے نوجوان سے رقم کا مطالبہ کر دیا اور بصورت دیگر اس کے کرتوت اس کی بیوی کو بتانے کی دھمکی دے دی۔ ابتدائی طور پر تو نوجوان بلیک میل ہو گیا اور اسے رقم دینے لگا لیکن جب بلیک میلر کا مطالبہ بڑھتا گیا تو اس نے جی کڑا کرکے اپنی بیوی کو سچ بتا دیا اور پولیس کو اطلاع دے دی جس نے بلیک میلر کو گرفتار کر لیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -