وہ خاتون جس کا کہنا ہے وہ 33 سال سے صرف چائے پر زندہ ہے، اور کچھ بھی کھایا پیا نہیں، ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو کیا کہا؟

وہ خاتون جس کا کہنا ہے وہ 33 سال سے صرف چائے پر زندہ ہے، اور کچھ بھی کھایا پیا ...
وہ خاتون جس کا کہنا ہے وہ 33 سال سے صرف چائے پر زندہ ہے، اور کچھ بھی کھایا پیا نہیں، ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو کیا کہا؟

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ صرف چائے پر کتنا عرصہ زندہ رہ سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تو نجانے آپ کے ذہن میں کیا آئے مگر یہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ بھارت میں ایک خاتون گزشتہ 33سال سے صرف چائے پر زندہ ہے اور وہ بھی بغیر دودھ کی چائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 44سالہ خاتون کا نام پھلی دیوی ہے جو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا میں واقع گاﺅں بریدیا کی رہائشی ہے۔ پھلی دیوی اپنے گاﺅں میں ’چائے والی چاچی‘ کے نام سے مشہور ہے۔ 

پھلی دیوی کے والد رتی رام کا کہنا تھا کہ جب پھلی 17سالہ کی تھی، وہ سکول کی طرف سے مقابلوں میں شرکت کے لیے پٹنہ گئی۔ جب وہ واپس آئی تو اس نے کوئی بھی چیز کھانی ترک کر دی۔ وہ صرف چائے پیتی اور اس کے ساتھ بریڈ یا بسکٹ کھالیتی۔ اگلے ڈیڑھ سے دو سال میں اس نے بریڈ اور بسکٹ بھی چھوڑ دیئے اور صرف چائے پینے لگی۔

ابتداءمیں وہ چائے دودھ والی پیتی تھی لیکن اس کے بھائی بہاری لال نے بتایا کہ ایک بار ہمارے پاس دودھ کے لیے پیسے نہیں تھے اور دودھ والے نے قرض چکائے بغیر دودھ دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر پھلی دیوی نے بغیر دودھ کے چائے پینے کا فیصلہ کر لیا اور تب سے وہ صرف قہوہ پیتی آ رہی ہے۔ ہم نے اسے کئی بار ڈاکٹروں کو دکھایا ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس کو کوئی عارضہ لاحق نہیں ہے اور وہ بالکل صحت مند ہے۔ وہ تمام دن گھر میں رہتی اور کھیلتی رہتی ہے اور شام کے وقت ایک کپ بلیک ٹی پیتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -