کورونا وائرس، اٹلی کے 5 علاقوں کو نارنگی زون قرار دے دیا گیا 

کورونا وائرس، اٹلی کے 5 علاقوں کو نارنگی زون قرار دے دیا گیا 
کورونا وائرس، اٹلی کے 5 علاقوں کو نارنگی زون قرار دے دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (وجاہت بخاری) اٹلی کے  پانچ علاقے ہفتے کے آخر سے 'نارنگی زون' بن جائیں گے،جن میں کورونا وائرس سے  بڑھتے ہوئے انفیکشن کے جواب میں سخت پابندیوں کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 10 جنوری سے کلابریا، ایمیلیہ رومگنا ، لومبارڈی ، سسلی اور وینیٹو اورنج زون بن جائیں گے۔ وزیر صحت رابرٹو اسپرنزا نے اعلان کیا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس وقت پورے اٹلی کو "پربلزڈ" ییلوزون نامزد کیا گیا ہے ، دکانیں ، بارز اور ریستوراں کھلے ہوئے ہیں ، شام 6 بجے سے کھانے پینے کے کاروبار کو  اپنی خدمات بند کرنا ہوں گی اور لوگوں کو رات 10 بجے سے شام 5 بجے تک  کرفیو کے تحت گھر کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔

ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں ریڈ زون  کی سخت پابندیاں عائد ہوں گی اور بارز اور ریستوراں تک صرف سفر کی اجازت ہو  گی ۔

اگرچہ بیشتر علاقے پیر سے ییلو زون  کے قواعد پر واپس آجائیں گے تاہم کلابریا، ایمیلیا رومگنا ، لومبارڈی ، سسلی اور وینیٹو کم از کم 15 جنوری تک اورنج زون رہیں گے۔

وزیر اعظم کسی بھی وقت اٹلی کے موجودہ کورونا وائرس کے قواعد کو تبدیل کرنے یا توسیع دینے کے لئے ایک نئے ہنگامی فرمان کا اعلان کرنے والے ہیں۔