کاتالونیہ اسمبلی کی رکن سوزانہ بالتران کی قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری سے ملاقات

کاتالونیہ اسمبلی کی رکن سوزانہ بالتران کی قونصل جنرل بارسلونا علی عمران ...
کاتالونیہ اسمبلی کی رکن سوزانہ بالتران کی قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری سے ملاقات

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) قونصل جنرل پاکستان عمران علی چوہدر ی سے سپین کی سیاسی جماعت سیوتادانس کی رہنما، بین الاقوامی امور کی انچارج سوزانہ بالتران نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قونصل جنرل نے سوزانہ بالتران کو انڈین ڈس انفو لیب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر سوزانا بالتران نے معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ معلومات کی روشنی میں اس کا مکمل جائزہ لیں گی۔

سوزانہ بالتران نے کوروناوائرس کے دوران پاکستانی قونصل خانہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی قونصل خانہ پاکستان اپنی کمیونٹی کی اسی طرح خدمت کرتا رہے گا۔ انہوں نے بالخصوص قونصل جنرل کو ان کی کمیونٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو پارٹی کے اندر نمائندگی دینے پر سوزانہ بالتران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت قدم پاکستانی اور ہسپانوی کمیونٹی کو مزید قریب لانے کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر سیوتادانوس کے سینئر رہنما و کونسلر طاہر رفیع اور پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار علی رشید بٹ بھی موجود تھے۔

مزید :

تارکین پاکستان -