مودی کے خلاف ٹویٹ کیوں کیا؟بھارتی فضائی کمپنی نے مسلمان پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا

مودی کے خلاف ٹویٹ کیوں کیا؟بھارتی فضائی کمپنی نے مسلمان پائلٹ کو نوکری سے ...
مودی کے خلاف ٹویٹ کیوں کیا؟بھارتی فضائی کمپنی نے مسلمان پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی فضائی کمپنی ’’ گو ایئر‘‘ نے وزیراعظم مودی کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر اپنےٹرینی فرسٹ آفیسر  کو ملازمت سے برطرف کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فضائی کمپنی نے  اپنے ایک مسلمان پائلٹ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکمپنی کے آفیشل اکاؤنٹ سے  ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کے سوشل میڈیا سے متعلق  ضابطے بنائے ہیں۔کمپنی کس فرد کے ذاتی خیالات کی جوابدہ نہیں ،کمپنی فوری طور پر ٹرینی فرسٹ آفیسر آصف خان کے کنٹریکٹ کو منسوخ کرتی ہے۔

آصف خان کی ٹوئٹ پر کی گئی معذرت کے باوجود گوایئر نے ملازمت سے برخاستگی کے فیصلے کو واپس نہیں لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -