مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید ، وفاقی حکومت کی نا اہلی کھل کر بتا دی 

مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید ، وفاقی حکومت کی نا اہلی کھل ...
مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید ، وفاقی حکومت کی نا اہلی کھل کر بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈوالہیار(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی صورت حکومت کرنے کے قابل ہی نہیں،مچھ سانحے میں وزیراعظم کو پہلے روز جانا چاہیے تھا، تاخیر سے ہزارہ برادری کے دکھ میں مزید اضافہ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے،چینی کے دام کچھ روز کے لیے کم ہوئے اور پھر دوبارہ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کچھ دن قیمتیں کم کرکے یہ سجھتے ہیں عوام کو ریلیف دے دیاہے،مہنگائی سے تنگ لوگ ان کو خود نکال کر باہر پھینک دیں گے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے ،بہت جلد پریشان حال عوام کا سمندر نیازی سرکار کا تختہ الٹ دینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک متحد ہے، مخالفین غلط قیاس آرائیوں سے تحریک کو نقصان پہچانے کی ناکام کوشش میں ہیں، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،علی زیدی  اور دیگر کے بیان سمجھ سے بالاتر ہیں ، پیپلزپارٹی نے استعفوں سے انکار نہیں کیا بلکہ سیاسی حکمت عملی اپنائی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کےاجلاس میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ اُن کی اپنی پارٹی کرے گی۔