کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں اہم پیش رفت ، وفاقی حکومت نے دو بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر)منصوبے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 739 ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی)میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔مرکزی حکومت نے کے سی آر منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔وفاقی حکومت نےکےسی آرپرای سی سی کافیصلہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی مداخلت پر تبدیل کیا۔مرکزی حکومت نے اب کراچی سرکلر ریلوے کی اَپ گریڈیشن اورآپریشن کا کام وزارت ریلوے کو تفویض کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے کی مخالفت کے باعث ای سی سی نےسرکلرریلوے سندھ حکومت کےسپردکردیاتھا۔وفاقی حکومت نےاتحادی جماعت ایم کیو ایم کےجاویدحنیف کوکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کمیٹی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔