ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا

ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم ...
ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےچاروں صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے فوج کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سمانیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیےفوج کی بجائے  رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو رینجرز فراہم کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمر کوٹ میں پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔ حلقہ این اے 221 تھرپارکر میں 21 فروری کو الیکشن ہوگا۔پی ایس 34 ملیر، پی ایس 43 سانگھڑ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی ایس 20 میں پولنگ 16 فروری کو ہوگی۔

مزید :

قومی -