کراچی میں 13 سالہ لڑکے کے قاتل سکول کے دوست نکلے ، وجہ قتل بھی سامنے آگئی 

کراچی میں 13 سالہ لڑکے کے قاتل سکول کے دوست نکلے ، وجہ قتل بھی سامنے آگئی 
کراچی میں 13 سالہ لڑکے کے قاتل سکول کے دوست نکلے ، وجہ قتل بھی سامنے آگئی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے 13 سالہ لڑکے کے قاتل سکول کے دوست نکلے, اورنگی سے ملنے والی 13سالہ لڑکے کی لاش ملنے پر پولیس نے تحقیقات کے چندگھنٹوں بعد ہی معمہ حل کرلیا, گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان لڑکے ہم عمر دوست ہیں جن کے نام ارحم اور ارسلان ہیں۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے ایک دوست نے بتایا کہ محلے میں ہونے والے معمولی جھگڑے پر عباس کی جان لی، عباس کو گھر کی چھت سے دھکا دیا اور پھراوپر سے  بھاری پتھر پھینکا۔والدین کے مطابق بچہ جمعہ آٹھ  جنوری کی صبح  نو  بجے گیم اَپ لوڈ کرانے نکلا تھا لیکن پھر واپس نہیں آیا۔بچے کو تلاش کرنا شروع کیا لیکن نہیں ملا جس پر تھانے میں گمشدہ کی شکایت درج کروائی تھی۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سخت سزا دی جائے۔بچے کے چچا نے بتایاکہ گھر کی خواتین کسی کام کے لیے چھت پر چڑھی تھیں تو دیکھا کہ میرے بھانجے کی لاش ہمارے ساتھ گھر کی چھت پر پڑی ہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے، بچے کے جسم پر تشدد کے کچھ نشانات موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -