سانحہ مچھ  ، تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

سانحہ مچھ  ، تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر سنگین الزام ...
سانحہ مچھ  ، تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ پر سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ صوبے میں فسادات کرانے کی کوشش کرتے رہے، صوبے میں مہنگائی اور بدامنی کی ذمہ دار مراد سرکار ہے۔

 وزیراعلی سندھ کے حالیہ بیان پر اپنے ردِعمل میں خرم شیر زمان نے کہا کہ نالائق اعلیٰ اپنا کام کرنے کے بجائے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی کےدورمیں صوبہ سندھ روزکسی نہ کسی سانحےسےگذر رہاہے،صوبائی حکومت وفاق دشمنی میں حواس باختہ ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماکا کہنا تھا  کہ نالائق اعلیٰ اور ان کی ٹیم سندھ کو لوٹنے میں مصروف ہے، پی ڈی ایم کا لالی پاپ لے کر وزیراعلی سندھ صوبے کو فتح کرنے کی باتیں کررہے ہیں، صوبے میں مہنگائی اور بدامنی کی ذمہ دار یہی مراد سرکارہے،مچھ کے اندوہناک سانحے  کو پیپلزپارٹی نے سیاست کے لیے استعمال کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -