مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کا ذہنی معائنہ کرانے کا مطالبہ

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کا ذہنی معائنہ کرانے کا مطالبہ
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کا ذہنی معائنہ کرانے کا مطالبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کا ذہنی معائنہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ عمران صاحب سات دن بعد کوئٹہ گئے،نہ شرمندگی،نہ ندامت اور نہ معافی؟ اللہ تعالی آپ کی ذہنی حالت پر رحم فرمائے ،اس جہالت اور تکبر پر استغفر اللہ ہی کہا جاسکتا ہے۔

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو ذہنی علاج کی فوری ضرورت ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کا فوری معائنہ کرایا جائے اس ذہنی کیفیت، تکبر اور انداز گفتگوپر اناللہ واناالیہ راجعون ہی پڑھا جاسکتا ہے۔اُنہوں  نے کہا کہ آپ کے کوئٹہ جانے کا مقصد شہداکے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنا تھا، وہاں این آر او کی نوٹنکی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ عمران اپنے خلاف لگنے والے نعروں کو سنیں اور آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھ کر عاقبت سنوارنے کی راہ لیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -