ہزارہ یونیورسٹی نےطلبہ کے ڈریس کوڈ متعارف کرواتے ہوئے  بناو سنگھار پر پابندی لگادی

ہزارہ یونیورسٹی نےطلبہ کے ڈریس کوڈ متعارف کرواتے ہوئے  بناو سنگھار پر ...
ہزارہ یونیورسٹی نےطلبہ کے ڈریس کوڈ متعارف کرواتے ہوئے  بناو سنگھار پر پابندی لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہزارہ یونیورسٹی کی انتطامیہ نے طلبا اور طالبات کے لئے ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دے دیا۔
دنیا نیوزکے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہزارہ یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کےلئےڈریس کوڈ نافذ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق جامعہ کے اندر طالبات کے میک اپ اور جیولری کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، طلباو طالبات یونیورسٹی میں شرٹ اور فٹ جینز بھی پہن کر نہیں آسکیں گے۔
طلبا کے لمبے بال اورفینسی ڈیزائن کی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی ہو گی، یونیورسٹی سٹاف بھی ٹائٹ جینز اور جیولری ڈیوٹی کے دوران نہیں پہن سکیں گے۔تمام طلبہ یونیورسٹی کے اندر ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں گے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

قومی -