لاہور بار کے انتخابات،امیدواروں میں کڑے مقابلے،حتمی نتائج سامنےآگئے

لاہور بار کے انتخابات،امیدواروں میں کڑے مقابلے،حتمی نتائج سامنےآگئے
لاہور بار کے انتخابات،امیدواروں میں کڑے مقابلے،حتمی نتائج سامنےآگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور بار کے سالانہ انتخابات ہفتے کے روزمنعقد ہوئے،صدر سمیت دیگر عہدوں پر امیدواروں میں کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔صدر کی سیٹ پر ملک سرود  2544 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

سینئر نائب صدر کی سیٹ پر رانا شاہد 2410  ووٹ لیکر  کامیاب  ہوئے،نائب صدر کی نشت پر ایم ایچ شاہین 2201 ووٹ  لیکر کامیاب ہوئے،جنرل سیکرٹری کی نشست پر  احمد سعد خاں2894   ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے،سیکرٹری کی نشست پر مدثر بٹ 2660 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست  پر میاں فرحت 2546  ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا اکمل خان 1840 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔حتمی نتائج سامنے آنے پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خوب جشن منایا گیا۔

مزید :

قومی -