مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا، تحریک انصاف کے رہنماء نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا، ...
مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا، تحریک انصاف کے رہنماء نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) مری میں 3 روز میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں، حکومت نے عوام کی خوشحالی کا کریڈٹ لے لیا،  لوگ جان سے گئے تو سرکار نے عوام کو ہی ذمے دار قرار دے دیا، عمران خان نے کہا کہ لوگ موسم کا تعین کیے بغیر بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے۔

جیونیوز کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے عوام کو  ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اس معاملے پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو روز  پہلے ہٹائے گئے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

اس پر احمد جواد نے فواد چوہدری کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا انھیں بھی معاشی اشاریوں میں شامل کر لیں؟‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -