جمرود لیویز سنٹر میں سیکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمرود لیویز سنٹر میں سیکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں ...
جمرود لیویز سنٹر میں سیکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (ویب ڈیسک) جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم نے خود کو بھی ختم کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئےجبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو  بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا  تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -