تحریک انصاف پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، بے روزگاروں کیلئے خوشخبری

تحریک انصاف پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ...
تحریک انصاف پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، بے روزگاروں کیلئے خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع کا بتانا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پُر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے،  پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیراعلیٰ میں ہو گا اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیراعظم کو بجھوائی جائے گی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ  ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئےکوٹہ ہو گا اور پارٹی تنظیم میں پہلے عہدوں پر رہنے والوں کی بجائے نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا، کونسل نے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو اراکین اسمبلی کی مشاورت سے فنڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔