جنیوا کانفرنس، فرانس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کتنی امداد کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

جنیوا کانفرنس، فرانس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کتنی امداد کا اعلان ...
جنیوا کانفرنس، فرانس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کتنی امداد کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانسیسی صدر میکرون نے جنیوا میں ہونے والی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مدد کیلئے کانفرنس میں ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیاہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون کا کہناتھا کہ کوئی شک نہیں کہ سیلاب سے پاکستان میں تباہی ہوئی ، پاکستان نے بہادری کے ساتھ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کیا ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، عالمی اداروں سے بھی پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتاہوں ، ذاتی سطح پر پاکستان کے وزیراعظم کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
یو این سیکریٹری ایٹونیو گوتریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوں ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑا حصہ متاثر ہو اہے ،پاکستان میں ہونے والی تباہی کا خود جا کر مشاہدہ کیا ، پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ،سیلاب سے اسی لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔