سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے کتنے ارب ڈالر کی معاونت کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی 

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے کتنے ارب ڈالر کی ...
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے کتنے ارب ڈالر کی معاونت کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی ترقیاتی بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی معاونت کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی معاونت کا اعلان کیا گیاہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کے پیش نظر اہم اجلاس جاری ہے جس میں کئی ممالک نے پاکستان کیلئے اعلانات کیئے ہیں ۔ 
کچھ دیر قبل فرانسیسی صدر میکرون نے ایک کروڑ ڈالرجبکہ جرمنی کی جانب سے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا گیاہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر چار سال میں دیئے جانے کا اعلان کیا گیاہے ۔یورپی یونین تین نئے پروگرامز کیلئے پاکستان کو 8کروڑ 70 لاکھ یورو دے گا ۔

مزید :

قومی -