سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے گاڑی میں موجود 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سرگودھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔