اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد شہر اقتدار میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ماتحت تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے۔ تعلیمی اداروں کوتیس دسمبرسےآٹھ جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات کی گئی تھیں۔
اسلام آبادکےنجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کےبعد چھ جنوری کو کھل گئے تھے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیاں تاخیرسےہوئی تھیں۔