آسٹریلیا نے دورۂ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

Jan 09, 2025 | 12:49 PM

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز بچے کی ولادت اور ٹخنے کے مسئلے کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں میچل مارش کو ڈراپ کیا گیا ہے جوش ہیزل ووڈ ری کوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

سکواڈ میں نائب کپتان ٹریوس ہیڈ، شان ایبٹ، سکاٹ بولینڈ اور ایلیکس شامل ہیں جبکہ کوپر کنولی،جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور میٹ کوہنمین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں مارنوس لبوشین، نیتھن میکسوینی، ٹوڈ مرفی، میچل سٹارک اور بیو ویبسٹر بھی شامل ہیں۔

آسریلیا اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 6 فروری سے گال میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں