لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے۔
سدرہ امین کی جانب سے والد کی وفات کی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی، ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سدرہ امین نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔
کرکٹر کے والد کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، جس میں قریبی رشتےدار و عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔