الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

Jan 09, 2025 | 01:16 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے اہلیت نہیں رکھتے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس مسترد کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس پر 7جنوری کو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مزیدخبریں