بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا چاقو کے وار سے قتل
لندن(آئی این پی )برطانوی دارلحکومت لندن میں بس میں کمسن لڑکے کو دن دیہاڑے بس میں قتل کردیا گیا ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائوتھ ایسٹ لندن کے علاقے وولچ میں بس میں سوار 14 سالہ لڑکے کو مسافروں کے سامنے چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ ڈبل ڈیکر بس میں دن دیہاڑے واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے تاہم طبی عملے کی کوششوں کے باوجود لڑکا جانبر نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ لندن میں2023اور2024 کے دوران چاقو سے حملوں کے 15 ہزار سے زائد واقعات ہوئے ہیں جس کے بعد میئر صادق خان نے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔