خواہش ہے بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے،بجلی کی قیمت  فی یونٹ کتنی کم کر سکتے ہیں۔۔؟ اویس لغاری نے  بتا دیا 

Jan 09, 2025 | 02:06 PM

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )خواہش ہے بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے،بجلی کی قیمت  فی یونٹ کتنی کم کر سکتے ہیں۔۔؟وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے  بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابققومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا  کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔

"جیو نیوز " کے مطابق اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے جا رہے ہیں، اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی۔ اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں