ماموں نے بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا

Jan 09, 2025 | 02:07 PM

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہار پور میں  ایک شخص نے اپنی بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حرکت کرنے والا شخص بھانجی کی شادی کے خلاف تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، خوش قسمتی سے شادی کا کھانا کسی نے نہیں کھایا، کھانے کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود کچھ لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مہیش پاٹل نامی شہری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لڑکی کا ماموں ہے اور لڑکی کی پرورش اسی ملزم کے گھر میں ہوئی تھی۔لڑکی نے حال ہی میں گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی تھی جو کہ اس کے ماموں کو پسند نہیں تھا، اسی لیے ملزم نے منگل کو شادی ہال میں جاری تقریب کا دروازہ توڑا اور مہمانوں کے لیے تیار کیے جا رہے کھانے میں زہر ملا دیا۔

مزیدخبریں