خاوند کی وفات کا صدمہ، بیوی بھی چل بسی

Jan 09, 2025 | 02:11 PM

جہلم (آئی این پی)خاوند کی وفات کا صدمہ بیوی سے برداشت نہ ہو سکا، بیوی بھی چل بسی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 60 سالہ ماسٹر غضنفر عرصہ دراز سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھا، اچانک طبیعت خراب ہوئی تو ہسپتال جا کر وفات پا گیا۔بیوی نے جب خاوند کی وفات کا سنا تو بیوی کا دل بھی بند ہو گیا اور بیوی بھی دارِ فانی سے کوچ کر گئی۔

مزیدخبریں