واشنگٹن(آئی این پی)امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی جس میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکر برگ شامل ہیں۔
فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعدجیف بیزوس 241 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون کی بنیاد رکھی۔ میٹا کے بانی مارک زکر برگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جب کہ لیری ایلیسن 209 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں